حکمران کوئی اور ہیں ہم ہیں خواہ مخواہ اس میں، پیپلزپارٹی رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر کا بے بسی کا اظہار

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ حکمران کوئی اور ہیں ہم ہیں خواہ مخواہ اس میں۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے مریم نواز کے کمرے کا دروازہ توڑے جانے، علی وزیر کی بندش، محسن ڈاور پر سفری پابندی کا حوالہ دیا۔

انہوں نے تحریر کیا ’چاہے علی وزیر کی بندش ہو یا محسن داوڑ کے اوپر سفری پابندیاں۔ پی پی رہنما نے کہا کہ مریم نواز کے کمرے کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہو جانا ہو یا فریال تالپور کو اسپتال سے گھسیٹ کر جیل میں پھینک دینا اور آج کے دور میں سیاسی مخالفوں پر تشدد ہونا۔ حکمران کوئی اور ہیں ہم ہیں خواہ مخواہ اس میں۔‘

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close