راولپنڈی(آئی این پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی فائونڈیشن کا دورہ کیا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی فائونڈیشن کے دورے میں ہیلتھ کیئرکے منصوبوں کا افتتاح کیا،آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف کو نئے تعمیر شدہ منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی،نئے منصوبے میں فائونڈیشن یونیورسٹی نرسنگ کالج بھی شامل ہے،آئی ایس پی آر کے مطابق فائونڈیشن یونیورسٹی نرسنگ کالج میں 396طلبا کی گنجائش ہے،
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اس موقع پر آرمی چیف نے فوجی فائونڈیشن کے کردار اور شراکت پر اظہار اطمینان کیا،فوجی فائونڈیشن سابق فوجیوں،ان کے اہلخانہ کو ملازمت،صحت کی مفت سہولیات میں کردار ادا کر رہی ہے، فوجی فائونڈیشن ملک بھر میں بڑی تعداد میں سویلین اور پرائیویٹ مریضوں کی دیکھ بھال بھی کرتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں