وزیراعلی پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ، نمبر گیم بھی سامنے آگئی

لاہور(آئی این پی) لیگی ایم پی ایزاور اتحادیوں کی اکثریت نے وزیراعلی پنجاب کیخلاف عدم اعتماد لانے کا مشورہ دے دیا جبکہ بعض ارکان نے گورنرکی جانب سے وزیراعلی کو اعتماد کا ووٹ لینے کی رائے دی،ذرائع کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی صورت میں وزیراعلی کو اسمبلی سے186ووٹ لیناہوں گے، تحریک عدم اعتماد یا اعتماد کے ووٹ لینے تک وزیراعلی پنجاب فوری اسمبلی نہیں توڑسکتے۔

 

 

اس وقت میں پنجاب اسمبلی میں حکومتی اتحاد کے190ارکان ہیں، جن میں پی ٹی آئی کے180اور ق لیگ کے10ارکان ہیں،ذرائع کا دعوی ہے کہ تحریک عدم اعتماد جمع کروا کر اپوزیشن جوڑ توڑ کرے گی جبکہ تحریک عدم اعتماد لانیکاحتمی فیصلہ ن لیگ اوراتحادیوں کی قیادت کریگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close