ہم عمران خان کے حکم کے منتظر ہیں، پی ٹی آئی رہنماکالمحے بھر میں اسمبلیاں توڑنے کا اعلان

پشاور (آئی این پی ) اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے کہا ہم اسمبلی سے نکلنے کو تیار ہیں صرف عمران خان کے حکم کا انتظار ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے تمام اسمبلیوں سے نکلنے کے اعلان کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر مشتاق غنی کا بیان سامنے آیا ہے۔ اسپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم اسمبلی سے نکلنے کو تیار ہیں صرف عمران خان کے حکم کا انتظار ہے

۔ جیسے ہی حکم ملا ایک لمحے کی تاخیر نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ کے میڈیا بیانات کسی بوسیدہ ٹی وی سیریل کے اسکرپٹ جیسے ہوتے ہیں۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی کو نکال دیں تو پیچھے خالی کرسیاں ہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں