عمران خان کے اعلان کے بعد کتنے ارکان اسمبلی اپنی نشستیں چھوڑنے کے لیے تیار ہیں؟ بڑا دعویٰ کر دیا گیا

پشاور(آئی این پی)خیبرپختونخوا کی اسمبلی کے سپیکر اور تحریک انصاف کے رہنما مشتاق غنی نے کہا ہے کہ ان کے تمام ارکان اسمبلی چھوڑنے کے لیے تیار ہیں،اپنے ایک بیان میں صوبائی اسمبلی کے سپیکر مشتاق غنی نے کہا کہ پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے حکم کے منتظر ہیں۔

 

 

 

اسمبلی چھوڑنے میں ایک منٹ کی تاخیر نہیں ہوگی، اسمبلی سے نکلنے کو تیار ہیں، عمران خان کے حکم کا انتظار ہے اور ایک لمحے کی بھی تاخیر نہیں ہو گی،خیبرپختونخوا اسمبلی سے اگر پی ٹی آئی کے ارکان نکل جائیں تو پیچھے خالی کرسیاں رہ جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close