استعفوں کے اعلانات پر عمران خان کا یوٹرن؟ تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان صوبائی اسمبلیوں سے استعفوں کے اعلان پر بھی یو ٹرن لیں گے،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایسی بہت سی مثالیں ہیں جن سے ثابت ہوا کہ عمران خان اپنے قول و فعل پر قائم نہیں رہے۔

امید ہے عمران اپنے اعلان سے پھر مکر جائیں گے،انہوں نے پیش گوئی کی کہ استعفوں کے اعلان پر عمران کو اپنی ہی پارٹی کے ارکان کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پر زور دیا کہ وہ اس بات کو سمجھیں کہ ملک اس وقت معاشی بحران کا شکار ہے، اس لیے درست نہیں ہوگا کہ ملک کو کسی انتشار کی جانب لے جایا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close