جیل کی صفائی کا کام شروع، حکومت کا عمران خان کو جیل بھیجنے کا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان جلد جیل میں ہوں گے،عمران خان کا اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان دھوکا ہے، وہ واقعی سنجیدہ ہیں تو صدر عارف علوی سے استعفوں کا آغاز کریں ۔ کراچی میں وزیر طلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے ریڈ لائن بس منصوبے کے کام کا جائزہ لیا ۔

اس موقع پر انہیں منصوبے پر جاری کاموں سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے لانگ مارچ میں پنجاب حکومت کے وسائل کا بھرپور استعمال کیا مگر پھر بھی لانگ مارچ ناکام رہا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا اسمبلیوں سے استعفوں کا اعلان میدان چھوڑ کر بھاگنے کے مترادف ہے ان میں تھوڑی غیرت اور ہمت ہے تو صدر سے استعفیٰ لے کر دکھائیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ میری اطلاعات کے مطابق اڈیالہ جیل میں صفائی کا کام شروع ہوگیا ہے جلد عمران خان جیل میں ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close