عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد دوسرا بڑا استعفیٰ آگیا

پشاور ( پی این آئی ) عمران خان کے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے اعلان پر ایک اور استعفیٰ آگیا۔ ایم پی اے عزیزاللہ گران نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ محمود خان کو ارسال کر دیا۔ عزیز اللہ گران پی کے 4 سے منتخب ہوئے تھا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے اسمبلیوں سے باہر آنے کے اعلان پر ایک اور استعفیٰ آگیا۔ایم پی اے عزیزاللہ گران نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ محمود خان کو ارسال کر دیا۔ عزیز اللہ گران پی کے 4 سے منتخب ہوئے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ میری سیٹ عمران خان کی امانت تھی جس کو واپس کر رہا ہوں ملک وقوم کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔ راولپنڈی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تمام صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹری پارٹی سے مشاورت کے بعد تاریخ کا اعلان کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا کہیں گے تو ایک منٹ کی دیر نہیں ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت عمران خان کی امانت ہے ہم وضع دار لوگ ہیں جس کےساتھ چلتےہیں اس کا ساتھ نہیں چھوڑتے اسمبلیوں سے استعفے دئیے تو شہباز کی حکومت 24 گھنٹے بھی نہیں چل سکےگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close