راولپنڈی (پی این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان صوبائی اسمبلیوں سے نکل آئےتو567نشستیں خالی ہونگی اور اپریل میں جنرل الیکشن ہونگے۔
اگر عمران خان صوبائی اسمبلیوں سے نکل آئےتو567نشستیں خالی ہونگی اور اپریل میں جنرل الیکشن ہونگے،میں پہلے ہی کیبینیٹ میں کہتا تھا کہ اسمبلیاں تھوڑدیں اور الیکشن میں جائیں،
ہم تصادم کی بجاے الیکشن کی شرط پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں،پنجاب کی بےبس پولیس فیض آباد میں اسٹیج نہیں لگواسکی— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 27, 2022
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں پہلے ہی کیبینیٹ میں کہتا تھا کہ اسمبلیاں تھوڑدیں اور الیکشن میں جائیں، ہم تصادم کی بجاے الیکشن کی شرط پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں،پنجاب کی بےبس پولیس فیض آباد میں اسٹیج نہیں لگواسکی۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ وزیر داخلہ نے خوف وحراس پیدا کیالیکن عوام کا سمندر الیکشن کےلیے ریفرنڈم تھااعظم سواتی کی گرفتاری الیکشن سےخوفزدہ حکومت کی سازش ہے،77وزراءعوام میں نہیں جاسکتےگھروں میں قیدوبندہیں تباہ حال معیشت اورسنگین سیاسی بحران قومی سلامتی کے لیےخطرہ ہیں، ہماری لڑائی چوروں سے ہے چوکیداروں سےنہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں