پاکستان کا ڈیفالٹ رسک خطرناک سطح پر پہنچ گیا، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کا ڈیفالٹ رسک خطرناک سطح پر پہنچ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ “مجھے نہیں معلوم کہ ڈالر کی بہترین شرح کیا ہے۔

صرف مارکیٹ اس کا تعین کر سکتی ہے، سابق وزیر خزانہ نے بتایا کہ گزشتہ سال درآمدات 80 بلین ڈالر اور برآمدات 31 بلین ڈالر تھیں، اور موجودہ وزیر خزانہ کو مشورہ دیا کہ ان کی نمبر ون ترجیح یہ نہیں ہونی چاہیے کہ درآمدات کو آسان اور برآمدات کو مشکل بنایا جائے، یہ ایک بہترین کرنسی کی پہچان ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close