کراچی (پی این آئی)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے عمران خان کے اسمبلیوں سے نکلنے کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ استعفے دینے ہیں تو سب سے پہلے صدر عارف علوی استعفیٰ دیں، عمران خان سب سے پہلے صدر عارف علوی سے استعفیٰ لیکر دکھائیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہاکہ کراچی کیلئے ٹرانسپورٹ کے منصوبے جاری ہیں،کراچی سرکلر کیلئے وزیراعلیٰ نے وزیراعظم سے بات کی ہے،ریڈلائن پروجیکٹ پر تیزی سے کام ہورہاہے،بہترین ٹرانسپورٹ ملنا شہریوں کا حق ہے،سندھ حکومت دن رات کام کر رہی ہے۔وزیر اطلاعات سندھ کاکہناتھا کہ عمران خان نے ساڑھے 3 سال ایک بھی پروجیکٹ شروع نہیں کیا،عمران خان نے عوام کو کوئی فائدہ نہیں دیا،عمران خان چاہتے ہیں میں نے کوئی کام نہیں کیا، کوئی اور بھی نہ کرے۔عمران خان کے اسمبلیوں سے نکلنے پر بیان پرانہوں نے کہاکہ استعفے دینے ہیں تو سب سے پہلے صدر عارف علوی استعفیٰ دیں، عمران خان سب سے پہلے صدر عارف علوی سے استعفیٰ لیکر دکھائیں ،ان کاکہناتھا کہ کل کے جلسے میں اداروں کو نشانہ بنایا گیا،کل کا جلسہ نہیں تھا کارنر میٹنگ تھی،پنجاب حکومت کے وسائل کس طرح استعمال ہو رہے ہیں۔
شرجیل مین نے کہاکہ پرویز الٰہی حادثاتی طور پر وزیراعلیٰ بنے ہیں، پرویز الٰہی سمجھدار آدمی ہیں،عمران خان کے کہنے پر پرویز الٰہی اقتدار نہیں چھوڑیں گے،ان کاکہناتھا کہ عمران خان کا صرف ایک ایجنڈا ہے پاکستان کو نقصان پہنچانا،عمران خان نے میدان چھوڑ کر بھاگنے کی بات کی،حکمران اتحاد پاکستان میں جمہوریت کیلئے جدوجہد جاری رکھے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں