عمران خان کے کہنے پر اسمبلیاں توڑوں گا یا نہیں؟ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا بیان آگیا

کراچی (پی این آئی)پنجاب حکومت عمران خان کی امانت ہے، اسمبلیاں تو ڑنے کا کہیں گے تو ایک منٹ کی دیر نہیں ہوگی، ہم جس کے ساتھ چلتے ہیں اس کا ساتھ نہیں چھوڑتے، وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کا ویڈیو پیغام۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک تازہ ٹویٹ میں کہاہے کہ پنجاب حکومت عمران خان کی امانت ہے۔ہم وضع دار لوگ ہیں جس کے ساتھ چلتے ہیں اس کا ساتھ نہیں چھوڑتے۔ اسمبلیوں سے جب استعفے دئیے تو شہباز شریف کی 27 کلومیٹر کی حکومت 27 گھنٹے بھی نہیں چل سکے گی۔ عمران خان اسمبلیاں تو ڑنے کا کہیں گے تو ایک منٹ کی دیر نہیں ہوگی۔ اسے سے قبل مونس الہی نے بھی اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ 27 جولائی کو اللہ پاک نے ہمیں سرخرو کیا تھا اور چوہدری پرویز الہٰی کو وزیر اعلٰی بنایا تھا، اس دن کے بعد سے ہم بونس پہ چل رہے ہیں۔ہم اپنے وعدے پہ قائم ہیں، جس دن “وزیر اعظم عمران خان” نے کہا اسی وقت انشاءاللہ پنجاب اسمبلی توڑ دی جائے گی۔

اس سے قبل چئیرمین تحریک انصاف نے راولپنڈی جلسے میں اپنے خطاب کے دوران اعلان کیا کہ فیصلہ کیا ہے اب اس کرپٹ نظام کا حصہ نہیں رہیں گے، اپنے تمام وزرائے اعلٰی سے بات کر لی ہے، اب پارلیمانی پارٹی سے ملاقات کروں گا، فیصلہ کیا ہے تمام اسمبلیوں سے نکل جائیں۔ملک میں کسی قسم کا انتشار پیدا نہ کرنا چاہتے، معاشی حالات پہلے ہی بُرے ہیں توڑ پھوڑشروع ہو گئی تو حالات مزید خراب ہوجائیں گے، ہم ملک میں تباہی مچانے کے بجائے کرپٹ نظام سے باہر نکلیں گے، اسلام آباد نہیں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز اور زرداری کو ملک کے دیوالیہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ ان کے اربوں ڈالرز باہر پڑیں ہیں، اصل عوام کا ہے کو مسلسل دلدل میں دھنستی جا رہی ہے، ملک کے معیشت تباہ حال ہے، انڈسٹری بند ہو رہی ہے، کسان کا برا حال ہے، ملک کے فیصلے کرنے والوں کو بتا رہا ہوں کہ ملک ڈوب رہا ہے، جب ملک کی معیشت گرتی ہے تو قومی سلامتی کا خطرہ پیدا ہو جاتا ہے، الیکشن جب بھی ہوں جیتنا ہم نے ہی ہے، آج یہاں الیکشن کیلئے نہیں آیا بلکہ یہ بتانے آیا ہوں کہ ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کا حل الیکشن ہی ہیں، ملک بچانے کیلئے الیکشن چاہتا ہوں۔

عمران خان نے راولپنڈی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سے نکلا تو سفر کرنے سے منع کیا گیا، نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ لا الہ الا اللہ کا مطلب سمجھیں، کوئی بھی ڈر کر،چھپ کر،بھاگ کر موت سے نہیں بچ سکتا۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اتنی دیر انتظارکروانے پر معذرت خواہ ہوں، ابھی بھی کئی لوگ سڑکوں پر پھنسے ہوئے ہیں، لاہور سے روانہ ہونے لگاتو دو باتیں کہی گئیں، لاہور سے نکلا تو سفر کرنے سے منع کیاگیا، کہا گیا کہ آپ کی جان کو خطرہ ہے، میں نے موت کو بہت قریب سے دیکھا ہوا ہے، فائرنگ سے گرا تو اوپر سے اور گولیاں گزریں، کنٹینر پر 12لوگوں کو گولیاں لگیں، فیصل جاوید اور احمد چٹھہ کو گولیاں لگیں۔پی ٹی آئی چئیرمین نے وزیر آباد حملے کے حوالے سے انکشاف کیا کہ گولی چلانے والے کو پکڑنے پر معظم کوقتل کیا گیا، معظم کو نیچے والے ملزم کی نہیں گولی اور شوٹرکی طرف سےماری گئی، ان کا پلان تھا نیچے گولی چلانے والے کو اسی وقت ختم کر دیں گے، مجھے ایجنسیز کے اندرسے خبریں آئی تھی، یہ پہلےمیرے خلاف مذہب کے حوالے سے پروپیگنڈا کریں گے، پھریہ کہیں گے کسی مذہبی جنونی نے قتل کردیا، مجھے ان کے پلان کا پہلے ہی پتا تھا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ اپنے آپ کو موت کے خوف سے آزاد کریں، 26سالہ سیاست میں مجھے ذلیل کرنے کیلئے انہوں نے کوئی موقع نہیں چھوڑا، عزت اللہ کے ہاتھ میں ہے کوئی آپ کو ذلیل نہیں کرسکتا، کبھی اتنے لوگ کسی وزیراعظم کیلئے نہیں نکلے جتنے میرے لئے نکلے، صرف آزاد لوگ بڑے کام کرتے ہیں، آزاد قوم اوپر جاتی ہے، مجھے موت کی فکر نہیں تھی مگر میری ٹانگ نے میری مشکلات بڑھا دیں، آج قوم اہم موڑپر کھڑی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close