اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے خاتمے کیلئے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اب ہمیں پنجاب کا رخ کرنا چاہیے اور صوبے کو واپس لینا چاہیے۔تفصیل کے مطابق اتحادی حکومت نے تخت لاہور پر نظریں جما لیں،تبدیلی کا مشن آصف زرداری کو سونپ دیا گیا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال شکر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سپریم کورٹ کے فیصلہ کی بنیاد پر قائم ہے،ق لیگی ایم پی ایز اپنے صدر کی ہدایات پر ووٹ دیں تو پنجاب حکومت ختم ہو جائے گی۔
احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی پنجاب حکومت کے وسائل سے ملک میں انتشار پھیلا رہی ہے ،ملک کو معاشی استحکام کیلئے انتشار سے پاک کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کو جمہوری انداز میں رخصت کریں گے جب کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا فیصلہ پی ڈی ایم قیادت کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کوئی چیف سیکریٹری اور آئی جی کام کرنے کو تیار نہیں ، پنجاب حکومت آئینی حدود سے تجاوز کر رہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آئندہ انتخابی مہم کی قیادت نواز شریف کریں گے ،ن لیگ 10سال سے احتساب کا سامنا کر رہی ہے، اس دوران ایک پائی کی کرپشن ہم پر ثابت نہیں کی جا سکی۔ دریں اثناء
وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی کہا ہے کہ پرویز الہی جدھر کا بہاؤ دیکھیں گے اس طرف چل پڑیں گے۔ وزیر اعلی پنجاب کی بھی خواہش ہو گی کہ معافی تلافی ہو جائے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہ پنجاب کو جس طرح چلایا جا رہا ہے ہم چاہیں گے کہ وہ تبدیل ہو۔پرویز الہی وعدہ اور دعائے خیر کر کے دوڑے ہیں، اتنی جلدی اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔ جبکہ وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت ضرور گرائیں گے۔
پنجاب حکومت دو تین ووٹوں پر کھڑی ہے۔ادھر رپورٹس کے مطابق پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کے لیے معاملات آصف زرداری، چوہدری شجاعت اور جہانگیر ترین کے سپرد کر دیے گئے۔ ن لیگ، پیپلزپارٹی اور ق لیگ کا اشتراک پلان اے ہے جب کہعمران خان کے بیانیے سے مبینہ اختلاف رکھنے والے ایم پی ایز کی گروپ کی اعلانیہ تشکیل لائن بی ہے۔دونوں ممکنہ صورتوں میں ن لیگ، پیپلز پارٹی قربانی دینے والوں کو انتخابی ایڈجسمنٹ کی ضمانت دی گی۔ دار ذرائع کے مطابق
حکمران اتحاد پنجاب میں آئینی طریقہ کار سے حکومت کی تبدیلی کے لیے فیصلہ کن اور نتیجہ خیز راؤنڈ کھیلنے کے لیے تیار ہوگیا۔مشاورت کے بعد قائدین نے معاملات آصف زرداری، چوہدری شجاعت حسین اور جہانگیر ترین کے سپرد کر دیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں