چوہدری پرویز الٰہی کی وزارت اعلیٰ کو برقرار رکھنے کیلئے مسلم لیگ (ن) سے رابطہ کر نے کی تجویز دے دی گئی

لاہور ( پی این آئی)باخبر ذرائع نے اس بات کا امکان ظاہر کیا ہے کہ پنجاب میں چوہدری پرویز الٰہی کی وزارت اعلیٰ کو برقرار رکھنے کیلئے مسلم لیگ (ن)سے رابطہ کر نے کی تجویز پیش کی گئی ہے ذرائع کے مطابق ہفتہ کو تحریک انصاف کے راولپنڈی کے جلسے میں چوہدری پوریز الٰہی اور مونس الٰہی کی عدم شرکت اس بات کا واضح اشارہ تھا کہ وزیرآباد واقعہ کے بعد عمران خان اور چوہدری پروریزالٰہی کے درمیان عمران خان کی مرضی کے مطابق مقدمہ درج نہ ہونے پر

پیدا ہونے ولی غلط فہمی دور نہیں ہوسکی تھی اور عمران خان نے لاہور میں صحافیوں سے ایک ملاقات کے دور ان وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کے بارے میں انتہائی سخت اور نازیبا الفاظ استعمال کئے تھے جس کے متعلق لاہور کے صحافیوں نے چوہدری پرویزالٰہی کو آگاہ کر دیا تھا جس کا وزیر اعلیٰ پنجاب کو دکھ ہے ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین اورپوریزالٰہی کے درمیان بھی مفاہمت کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں

کیونکہ چوہدری شجاعت حسین نے پی ڈی ایم کی قیادت سے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کروا دیا تھا تاہم آخری لمحات میں وہ عمران خان کی طرف چلے گئے جس کے بعد ان کے اختلاافت کھل کر سامنے آگئے ۔ ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی کے درمیان بھی آئندہ چند روز میں ملکاقات کا امکان ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close