پشاور(پی این آئی) خیبر پختونخوا حکومت نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ عمران خان کا حکم ہوا تو خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کردی جائے گی عمران خان نے جلسے میں اعلان کردیا ہے لیکن ابھی حتمی فیصلے اور اسمبلی کب تحلیل کرنی ہے اس حوالے سے مشاورت ہونا باقی ہے۔
ترجمان صوبائی حکومت بیریسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ عمران خان کے حکم کہ تعمیل کی جائے گی تاہم ابھی مشاورت کی جائے گی اور مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک کی دو اسمبلیاں تحلیل ہونے سے وفاقی حکومت مینڈیٹ کھو دے گی اس لیے وفاق کا کوئی اخلاقی جواز نہیں رہے گا، گزشتہ روز کے مارچ نے ثابت کردیا ہے عوام کی اکثریت عمران خان کے ساتھ ہے اس لیے وفاقی حکومت الیکشن سے راہ فرار اختیار کررہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں