اسلام آباد (پی این آئی) ایف آئی اے نے رکنِ قومی اسمبلی محسن داوڑ کو تاجکستان جانے سے روک دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے محسن داوڑ کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر روکا گیا ہے۔ قبائلی اضلاع سے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ تاجکستان میں ہیرات سیکیورٹی ڈائیلاگ میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔
محسن داوڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میرا نام کابینہ نے 2 ماہ کے لیے ای سی ایل سے نکالا ہوا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ میں جا رہا تھا، مگر مجھے روک دیا گیا، محسوس ہوا انہیں پہلے سے اطلاع دی گئی تھی، کاؤنٹر پر پہنچا تو بتایا گیا کہ نام ای سی ایل میں ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں