اعظم سواتی کے خلاف ایک اور مقدمہ، کن دفعات کے تحت درج کیا گیا؟

اسلام آباد (پی این آئی) ایف آئی اے نے چک شہزاد کے فارم ہاؤس سے آج فوج کے خلاف بیان پر گرفتار کیے گئے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف تضحیک اور پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔پی ٹی آئی سینئر رہنما سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف مقدمہ سائبر کرائم ونگ میں ایف آئی اے کے ٹیکنیکل اسسٹنٹ انیس الرحمٰن کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اعظم سواتی کو دفعہ 500، 501، 505 اور 109 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پہلے بھی اعظم سواتی کو انہی دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا، اعظم سواتی پہلے بھی انہی دفعات کے تحت مقدمے میں ضمانت پر ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کو گالی دینے، حساس ادارے کے افسر کو نام لے کر دھمکانے پر اعظم سواتی کو ایف آئی اے نے گرفتار کیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں