اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے توشہ خانہ کے تحائف کے حوالے سے ویڈیو جاری کردی۔موجودہ حکومت کے دور میں توشہ خانہ کے تحائف کہاں رکھے جاتے ہیں اور وزیر اعظم کی اس حوالے سے کیا ہدایات ہیں تفصیلی ویڈیو جاری ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ توشہ خانہ کے تحائف کو وزیراعظم ہاس کی راہداریوں میں آویزاں کیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے حسبِ روایت امانت اور دیانتداری کی نئی مثالیں قائم کی ہیں اور تحائف کو آویزاں کر کے شفافیت کا ثبوت دیا ہے۔
ویڈیو میں بتایا گیا کہ پچھلے دور حکومت میں توشہ خانہ کے تحائف کو غیر قانونی طریقے سے بیچ دیا جاتا تھا اور اس سے حاصل ہونے والی رقم کو آج تک ڈیکلیئر نہیں کیا گیا۔
موجودہ دور حکومت میں توشہ خانہ کے تحائف کا کیا جاتا ہے؟ انہیں کہاں رکھا جاتا ہے؟ اس ضمن میں وزیر اعظم کی کیا ہدایات ہیں؟ پچھلے دور حکومت میں کیا ہوا؟ تمام تفصیلات اس ویڈیو میں ہیں pic.twitter.com/evRxnOTwke
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) November 26, 2022
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں