ن لیگی رہنما نے عمران خان کا زخمی ہونا ڈرامہ قرار دیدیا ، بے نقاب کرنے کا اعلان

لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ( ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف نے اعظم سواتی کے پاک فوج کے افسران کے خلاف نازیبا الفاظ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے عمران خان کا زخمی ہونے کا ڈرامہ بے نقاب کیا جائے۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ تمام اداروں کو مل کر عمران خان کو بے نقاب کرنا چاہیے، وہ پاکستان مخالف قوتوں کے آلہ کار ہیں۔میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ ہم آئینی جدوجہد کر رہے ہیں اور آپ جتھوں کی سیاست کر رہے ہیں،

عمران خان امریکا مخالف بیانیے سے پیچھے ہٹ گئے، الیکشن کا مطالبہ کرنے کا فورم اسمبلی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close