برطانیہ سے فنڈز خرد برد کیس، ملک ریاض کو طلب کر لیا گیا

اسلام آباد (آئی این پی)قومی احتساب بیورو (نیب) نے برطانیہ سے فنڈز خرد برد کیس میں ملک ریاض حسین کو طلب کر لیا۔نیب کی جانب سے جاری سمن میں کہا گیا ہے کہ ملک ریاض حسین یکم دسمبر دن گیارہ بجے نیب راولپنڈی کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوں۔اب تک انکوائری میں فیصل واوڈا پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کروا چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close