عمران خان کے جلسے میں پانچ دس لاکھ لوگ آجاتے تو کیا ہوتا؟ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ہزیمت سے بچنے کیلئے اسمبلیوں سے باہر آنے کا اعلان کیا، یہ دونوں اسمبلیاں نہیں توڑ سکتے، عدم اعتماد جمع کرادیں تو اسمبلی نہیں توڑ سکتے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ان کا کیا خیال ہے کیا اپوزیشن آرام سے دیکھتی رہےگی؟ اسمبلیاں توڑنے کا اعلان عمران خان کا اعلان شکست ہے، الیکشن وقت پرہونےچاہئیں، اسمبلیاں برقرار رہنی چاہئیں، یہاں پانچ دس لاکھ لوگ آتے تو اسلام آباد کی طرف ضرور آتے، جلسے میں لوگ نہ آئے تو عمران خان نےاسلام آباد نہ آنےکا اعلان کیا۔رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ اس نے سیاسی عدم استحکام، گالم گلوچ کا ماحول بنایا ہواتھا، خیبرپختونخوامیں پی ڈی ایم ان کو ٹف ٹائم دے گی، مذاکرات ہمیشہ غیرمشروط ہوتے ہیں، شرائط رکھ کرمذاکرات کرنےکےکبھی درست نتائج نہیں آتے، یہ عوام کےووٹوں سے بھی مائنس ہوگا، قانون کے رو سےبھی، یہ دو نمبرآدمی ہے،ایمانداری کےنام پردھوکا دینےمیں کامیاب نہیں ہوگا،عمران خان اسمبلیوں کو تحلیل کرنےکا فیصلہ نہیں کرسکےگا، انہوں نےجتنی گالم گلوچ کی اس سےزیادہ اور کیا دباؤ ڈال سکیں گے؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close