عمران خان کا اسلام آباد نہ جانے کا اعلان ، وفاقی دارالحکومت میں کنٹینرز ہٹانے کا کام شروع

اسلام آباد ( آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اسلام آباد نہ جانے کے اعلان کے بعد وفاقی دارالحکومت میں مختلف سڑکوں پر رکھے گئے کنٹینرز کو ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے راولپنڈی میں حقیقی آزادی مارچ کے جلسے سے خطاب کے دوران اعلان کیا کہ وہ صوبائی اسمبلیوں سے استعفے دینگے اور وہ اسلام آباد کی طرف نہیں جا رہے ۔

اس اعلان کے بعد وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے مختلف شاہرائوں کو بند کرنے کے لئے لگائے گئے کینٹینرز کو ہٹانے کا عمل شروع کر دیا ہے ۔ یاد رہے کہ اسلام آباد انتظامیہ نے راولپنڈی میں تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے جلسے کے پیش نظر گزشتہ روز اسلام آباد کو جڑواں شہر سے ملانے والی مختلف سڑکوں کو کینیٹرز لگا کر سیل کر دیا تھا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close