اسلام آباد(پی این آئی)معروف اینکر پرسن عاصمہ شیرازی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک سوال کے جواب میں جنرل باجوہ نے کہا کہ ہم چار جنرل عمران خان پر قربان ہو گئے۔
اپنے یو ٹیوب چینل پر ایک ویڈیو میں عاصمہ شیرازی نے بتا یا کہ این ڈی یو کی کانفرنس میں میں نے جنرل باجوہ سے سوال پوچھا تھا کہ اس ہائبرڈ رجیم کی ذمہ داری آپ کو لینی پڑے گی،یہ معاملہ اتنا سادہ نہیں ہے ، اس سے جو نقصان ہوا اس کا جواب آپ کو دینا پڑے گا۔جواب میں جنرل باجوہ نے کہا تھا کہ آپ نے بالکل ٹھیک کہا ہے،پچھلے کچھ عرصے میں فوج کے لیے جو رویہ اختیار کیا گیا ہے اس میں ہم چار جنرل قربان ہوئے ہیں اور اس معاملے پر انہوں نے بہت ہی دکھی دل سے بات کی ۔عاصمہ شیرازی نے کہا کہ عمران خان کی ساری طاقت اسٹیبلشمنٹ کے سر پر تھی اور آج تک ہےکیونکہ اب بھی انہیں کھلا میدان ملا ہوا ہے وہ جس پر چاہتے ہیں الزامات لگاتے ہیں۔امریکی سازش کی بنیاد بنا کر پاک فوج کے خلاف الزامات لگائے ۔جنرل باجوہ نے نشاندہی کی کہ ایک جھوٹا اور جعلی بیانیہ بنا یا گیا ، اس حوالے سے اب آڈیوز بھی سامنے آئی ہیں اور عمران خان پہلے امریکی بیانیے سے پیچھے ہٹے اور پھر اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیے سے بھی پیچھے ہٹ گئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں