عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا ڈرامہ کیوں رچایا؟ وزیر خارجہ بلاول زرداری کا ردِعمل آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے تمام اسمبلیوں سے استعفے دینے کے اعلان پر ردعمل دے دیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ راولپنڈی میں پی ٹی آئی کو فلاپ شو کا سامنا کرنا پڑا، عمران خان انقلاب کے ہجوم کو کھینچنے میں ناکام رہے۔وزیر خارجہ نے کہا: ’عمران خان نئے سربراہوں کی تقرریوں کو کمزور کرنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے مایوسی میں استعفوں کا ڈرامہ رچایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا پنڈی سے مطالبہ آزادی نہیں بلکہ دوبارہ منتخب ہونے کا ہے۔دوسری جانب انتخابات کے نام پر رانا ثنااللہ اینڈ کمپنی کو پسینے کیوں آ رہے ہیں۔ عمران خان کا عوام پر اعتماد ہے کہ اپنی حکومتیں تحلیل کر کے انتخابات میں جا رہے ہیں ،سینئر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کاٹویٹ۔تفصیلات کے مطابق سینئر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ انتخابات کے نام پر رانا ثنااللہ اینڈ کمپنی کو پسینے کیوں آ رہے ہیں، عمران خان کا عوام پر اعتماد ہے کہ اپنی حکومتیں تحلیل کر کے انتخابات میں جا رہے ہیں گھوڑا بھی ہے اور میدان بھی انتخابات کے علاوہ کوئ اور طریقہ ملک میں سیاسی استحکام نہیں لا سکتا آئیے انتخابات کی طرف بڑھیں۔انہوں نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ پاکستان میں کل 859 نشستوں پر براہ راست انتخابات ہوتے ہیں، تحریک انصاف کے استعفوں کے نتیجے میں قومی اسمبلی کی 123 نشستوں، پنجاب اسمبلی کی 297نشستوں، خیبر پختونخواہ کی 115 نشستوں ، سندہ اسمبلی کی 26 اور بلوچستان کی دو نشستوں یعنی کل 563 نشستوں پر عام انتخابات ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close