عمران خان نے اپنا آخری کارڈ بھی کھیل دیا، کیا پرویزالٰہی ان کی بات مان لیں گے؟ شاہزیب خانزادہ کا تجزیہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے تمام اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان کرکے آخری کارڈ کھیلا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے اسمبلیوں سے باہر نکلنے کے اعلان پر شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ عمران خان کا اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا اعلان حکومت کو سوٹ نہیں کرتا لیکن حکومت ہی بار بار اسمبلیوں سے استعفوں کا مطالبہ کر رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پرویز الہی آئے بھی نہیں ہیں، یہ اہم ہوگا کہ کیا وہ عمران خان کی بات مان جائیں گے؟ عمران خان نے ابھی اس معاملے پر مشاورت کا کہا ہے لیکن اس سب سے پریشر تو پڑے گا۔شاہزیب خانزادہ کے مطابق نظر آ رہا تھا کہ وہ سارے کراؤڈ کو اسلام آباد لےبھی جائیں تو بھی حکومت نہیں گرا سکتے، ان کی آخری امید اپنی مرضی کا آرمی چیف تھا لیکن وہ نہیں لگوا پائے، انہوں نے چاہا کہ جس کو وہ آرمی چیف نہ بنے تو وہ یہ بھی نہ کرواسکے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تمام اسمبلیوں سے باہر آنے کا اعلان کرکے آخری کارڈ کھیلا ہے، خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی تو فوری ان کی بات مان لیں گے، لیکن پرویز الہی کا فیصلہ اہم ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close