عمران خان کا اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ حتمی نہیں، سینئر اینکرپرسن کا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اسمبلی سے نکلنے کا نہیں بلکہ اس بارے میں مشاورت کا اعلان کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ عمران خان نے حتمی اناؤنسمنٹ نہیں کی بلکہ مشاورت کا کہا ہے۔

اگر انہوں نے حتمی فیصلہ کیا ہوتا تو مشاورت کا نہ کہتے. جس طریقے سے انہوں نے اس کی ہائپ بنائی ہوئی تھی تو عوام کو کچھ نہ کچھ تو دینا تھا. یا تو وہ اسلام آباد پر چڑھائی کرتے، لیکن اس کیلئے تیاری نہیں تھی اور نہ ہی عوام کی تعداد اس حساب سے نکلی۔شاہزیب خانزادہ کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں سے باہر نکلنے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا، اتنا بڑا جلسہ ہوا تو کہا جاتا کہ عوام کو کیا دیا، تو عوام کویہ اعلان دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close