پنجاب اسمبلی توڑیں گے یا نہیں؟ مونس الٰہی کا ردِعمل بھی آگیا

لاہور (پی این آئی) وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے صاحبزادے اور مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما مونس الہی نے عمران خان کے کہتے ہی پنجاب اسمبلی توڑنے کا اعلان کر دیا۔اپنے ایک ٹویٹ میں مونس الہی نے کہا کہ ‏27 جولائی کو اللہ پاک نے ہمیں سرخرو کیا تھا اور چوہدری پرویز الہی کو سی ایم بنایا تھا۔

اس دن کے بعد سے ہم بونس پر چل رہے ہیں ۔انہوں نے واضح کیا ‘ہم اپنے وعدے پر قائم ہیں۔ جس دن وزیر اعظم عمران خان ‎نے کہا اسی وقت انشاءاللہ پنجاب اسمبلی توڑ دی جائے گی۔خیال رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے راولپنڈی جلسے میں تمام اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close