عمران خان نے ساڑھے تین سالہ دور حکومت میں اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا

راولپنڈی (پی این آئی ) عمران خان نے راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ساڑھے تین سال میں میری سب سے بڑی ناکامی ہے کہ میں طاقتور کو قانون کے نیچے نہ لا سکا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب میرے نیچے نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کے اشاروں پر کام کرتی تھی۔جس کے پاس طاقت تھی وہ کرپشن کو بُرا نہیں سمجھتے تھے۔

 

 

 

عمران خان کا کہنا ہے کہ انہیں سفر کرنے سے منع کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے راولپنڈی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سے نکلا تو سفر کرنے سے منع کیا گیا، نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ لا الہ الا اللہ کا مطلب سمجھیں، کوئی بھی ڈر کر،چھپ کر،بھاگ کر موت سے نہیں بچ سکتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close