راولپنڈی (پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے راولپنڈی جلسہ میں عمران خان واکر کے سہارے اسٹیج پر پہنچے، اس دوران پی ٹی آئی رہنماء فیصل جاوید خان کمپیئرنگ کے دورا ن جذباتی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان راولپنڈی میں جلسہ گاہ پہنچ گئے ہیں، جہاں پی ٹی آئی کے جلسے کا آغاز ہوگیا ہے اور مختلف پارٹی رہنماؤں کے خطاب کا سلسلہ بھی جاری ہے، اس مقصد کے لیے جلسے کا مرکزی اسٹیج سکستھ روڈ فلائی اوور پر لگایا گيا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ عمران خان جلسے کے لیے چارٹر طیارے سے لاہور سے اسلام آباد پہنچے، جلسہ گاہ آمد سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی نے ہیلی کاپٹر سے جلسہ گاہ کا جائزہ لیا، ہیلی کاپٹر سے اترنے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان واکر کے سہارے جلسہ گاہ پہنچے، اس موقع پر فیصل جاوید خان کمپیئرنگ کے دورا ن جذباتی ہوگئے، انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب آپ کے لیے میں اپنی جان بھی دے سکتا ہوں، ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں آپ سے عوام کی امیدیں ہیں۔دوسری طرف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا خطاب ختم ہونے پر نیا سکیورٹی پلان بلالیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خطاب کے اختتام پر نیا سیکیورٹی پلان مرتب کر لیا ہے، جلسے کے اختتام پر کسی ریلی کو اسلام آباد داخلے کی اجازت نہ ہو گی، عمران خان کے خطاب کے اختتام پر اسلام آباد میں سیکیورٹی مزید الرٹ رہے گی۔اس ضمن میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی کی 3 لیئرز بنائی جائیں گی اور فیض آباد تا زیرو پوائنٹ نفری تعینات ہوگی، نائنتھ ایونیو اور آئی جے پی روڈ پر بھی نفری تعینات کی جائے گی اور ریڈزون کے اندر رینجرز موجود رہے گی، جلسے کے اختتام پر کسی ریلی کو اسلام آباد داخلے کی اجازت نہ ہوگی۔
ادھر اے آر وائے نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمران خان کو مطالبات کی منظوری تک راولپنڈی میں دھرنے کی تجویز دی ہے، تحریک انصاف کے رہنماؤں نے دھرنے کا اختیار پارٹی چیئرمین کو دے دیا، پی ٹی آئی رہنماؤں نے عمران خان کو تجویز دی کہ دھرنے کی صورت میں ہر ڈویژن کے عہدیداروں اور کارکنوں کو ذمہ داریاں سونپی جائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں