جنرل باجوہ کے اہل خانہ کا ٹیکس ڈیٹا لیک ہونےکے معاملے کا ڈراپ سین

اسلام آ باد(پی این آئی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اہل خانہ کی ٹیکس معلومات لیک ہونے پر ایف بی آر کی تحقیقات ابتدائی رپورٹ میں ان لینڈ ریونیو کے 2 افسران کو برطرف کر دیا گیا ۔، دونوں افسران کے لاگ ان اور پاس ورڈ سے مبینہ طور پر ڈیٹا لیک ہوا۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو عاطف نواز وڑائچ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو ظہور احمد کو بھی عہدے سے فارغ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ افسران سے ڈیٹا کے لیک ہونے کے سلسلے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں‘

انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق 198 اور 216 کی خلاف ورزی کے تحت تحقیقات کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close