لاہور،راولپنڈی(پی این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی راولپنڈی روانگی میں تبدیلی کردی گئی۔ڈان نیوزکے مطابق چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ہیلی کاپٹر کی بجائے نجی چارٹر کمپنی کے طیارے پر اسلام آباد روانہ ہوں گے۔ لاہور ایئر پورٹ پر چارٹر طیارے کی سکیورٹی چیکنگ مکمل کر لی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق عمران خان اسلام آباد ایئر پورٹ سے براہ راست راولپندی پہنچیں گے۔ دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ
وزارت داخلہ سے ایک دہشتگرد ہمیں ڈرا دھمکا رہا ہے۔ٹوئٹر پر شیخ رشید نے تحریک انصاف کے راولپنڈی جلسے سے قبل ایک ویڈیو بیان شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ آج کادن حقیقی آزادی کا دن اور غلامی سے آزادی کی سیاسی تاریخ مرتب کرنے کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا، آج انشااللہ ہم ایک جم غفیر کے ساتھ اور راشد شفیق کے ہمراہ لال حویلی سے نکل کر فیض آباد جائیں گے۔سابق وزیر داخلہ نے موجودہ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ
وہ لوگ جنہوں نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کیا، جو پاکستان کو سامراجی دباؤ میں لائے جو پاکستان میں مہنگائی کے اصل مجرم ہیں اور وہ جو دہشتگرد وزارت داخلہ سے ہمیں روز ڈرا دھمکارہا ہے وہ سن لے ہم آرہے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ مسلمان کا ایمان ہے کہ موت کا ایک دن تعین ہے اور وہ لوگ جنہوں نے معیشت کو قومی سلامتی کیلئے سوالیہ نشان بنایا ان کیخلاف سیاسی اعلان جنگ ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں