مارچ میں شرکا کم کیوں ہیں؟پی ٹی آئی رہنما صحافی کے سوال پر آپے سے باہر ہوگئے ،ویڈیو وائرل

ہنگو(پی ٹی آئی)مارچ میں شرکا کم کیوں ہیں؟پی ٹی آئی رہنما صحافی کے سوال پر آپے سے باہر ہوگئے ،ویڈیو وائرل۔ہنگو میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما صحافی کے سوال پر آپے سے باہر ہوگئے اور صحافی کو زد و کوب کرنا شروع کر دیا۔تحریک انصاف کے مارچ کے لیے گاڑیاں زیادہ منگوانے اور کارکنان کی کم تعداد لانے پر نجی ٹی وی چینل کے صحافی نے تحریک انصاف کے ویلیج چیئرمین گل باغ محمد عارف اورکزئی سے سوال کیا کہ کیا آپ ناکام نہیں جا رہے، آپ کے ساتھ کتنے کارکن ہیں،

اپنی گاڑیوں کو دیکھیں اور کارکنوں (کی تعداد) کو دیکھیں؟صحافی کے سوال کا جواب دینےکی بجائے پی ٹی آئی کے ویلیج چیئرمین نے صحافی کو زد و کوب کرنا شروع کر دیا جس پھر وہاں موجود لوگوں نے صحافی کو بچا لیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پی ٹی آئی کے مقامی رہنما محمد عارف نے سوال پر صحافی کو لات بھی ماری۔متاثرہ صحافی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ایم این اے ندیم خیال سے کارکنوں کی تعداد کم ہونے پر سوال کیا تو ویلیج کونسل چیئرمین محمد عارف نے مجھے لات ماری، مجھ پر تشدد کیا گیا اور موبائل بھی توڑ دیا گیا۔

https://twitter.com/i/status/1596414073368895490

مقامی صحافی کا کہنا ہے کہ ایم این اے کے سامنے مجھے گالیاں دی گئیں، واقعے پر تھانا سٹی میں درخواست دے دی ہے۔ہنگو میں صحافی ایثارالحق قاسمی پر حملے کے معاملے پر مقامی صحافیوں نے سرکاری اور ہر قسم رپورٹنگ کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

۔خیبر پختونخواہ یونین آف جرنلسٹس نے ہنگو کی صحافی برادری کا ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے آئی جی خیبر پختونخواہ اور وزیر اعلیٰ محمود خان سے نو ٹس لینے اور سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں