عمران خان کا ایک اور یوٹرن؟دورہ روس پر اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا

لاہور(پی این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعتراف کرتے ہوئے کہاہے کہ دورہ روس کی ٹائمنگ غلط تھی ، مجھے کیا پتہ تھا میرے پہنچنے کے چند گھنٹے بعد صدر پیوٹن یوکرین پر حملہ کر دیں گے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کاکہناہے کہ سیاست میں آیا تو پتہ تھا میری زندگی کو خطرہ ہوگا،سیاست کے آغاز پر ہی موت کے خوف سے چھٹکارا پالیاتھا،حملے کے بعد عوام کی طرف ہاتھ لہرایا تو اہلیہ سمجھی میں ٹھیک ہوں،اہلیہ کو پتہ نہیں تھا میری ٹانگ میں 3 گولیاں لگی ہیں ۔

عمران خان کاکہناتھا کہ قاتلانہ حملہ کرنیوالے اب بھی طاقتور عہدوں پر ہیں، خطرہ اب بھی موجود ہے، اس بار میں مزید حفاظتی انتظامات کروں گا،ان کاکہناتھا کہ3 نومبر کا حملہ مجھ پر پہلا قاتلانہ حملہ نہیں تھا،ستمبر میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران ہیلی کاپٹر کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی،ہیلی کاپٹر کو کیا ہو رہا تھا کچھ دیر ہمیں سمجھ نہ آئی ،ہیلی کاپٹر کا پائلٹ بلندی برقرا ر نہیں رکھ پا رہا تھا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ انکوائری جاری ہے، پائلٹس کا خیال ہے فیول میں گڑبڑ کی گئی، امریکا کے ساتھ تعلقات میں بہتری کیلئے تیار ہوں ،خارجہ پالیسی ان بنیادو ں پر ہونی چاہئے جس سے ملک کو فائدہ ہو۔ان کاکہناتھا کہ دورہ روس کی ٹائمنگ غلط تھی ، مجھے کیا پتہ تھا میرے پہنچنے کے چند گھنٹے بعد صدر پیوٹن یوکرین پر حملہ کر دیں گے ،عمران خان نے کہاکہ پیپلزپارٹی ن لیگ سے مذاکرات نہیں ہو سکتے یہ مافیا ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں