عمران خان کی جان کو خطر ہ، راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی قیادت کو سیکیورٹی ہدایات دیدیں

راولپنڈی(پی این آئی)راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی قیادت کو تحریری طور پر اہم سکیورٹی ہدایات سے آگاہ کر دیا۔ ذرائع کاکہناہے کہ وی آئی پی کی سکیورٹی کیلئے ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ،کسی عوامی مقام پر عمران خان گاڑی سے باہر نہ نکلیں،روایت کے برعکس عمران خان کی نقل و حرکت کو خفیہ رکھا جائے ۔ذرائع کاکہناہے کہ ہدایات تحریری طور پر ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم کو دی گئی ہیں ،

عمران خان کیلئے بلٹ پروف روسٹرم اور سٹیج لازمی قراردیدی، سکیورٹی ہدایات میں کہاگیاہے کہ عمران خان بلٹ پروف جیکٹ بھی لازماً استعمال کریں ،مجوزہ گاڑی، پیدل روٹ کے علاوہ راستہ استعمال نہ کیا جائے ۔ذرائع کاکہناہے کہ وی آئی پی سکیورٹی افسر، اداروں سے رابطہ میں رہ کر نقل و حرکت کریں ،وی آئی پی کی گاڑی کی پارکنگ الگ اور مخصوص ہو گی،سٹیج پر شرکا کی فہرست پہلے سے انتظامیہ کو فراہم کی جائے ،فہرست کے علاوہ کوئی بھی سٹیج پر نہیں جا سکے گا،سٹیج پر نقل و حرکت محدود رکھی جائے۔سکیورٹی ہدایات میں کہاگیاہے کہ جلسہ گاہ، مارچ میں کوئی مسلح پرائیویٹ گارڈ، گن مین نہیں ہوگا،عمران کان کسی مقام پر عوام سے ملاقات نہیں کریں گے،

تمام شرکا مجوزہ مقام سے مکمل چیکنگ کے بعد ہی داخل ہو سکیں گے ،ڈرون کیمرے کے استعمال اورآتش بازی پر مکمل پابندی ہوگی ،ؒخواتین کیلئے الگ اور مناسب جگہ مختص کی جائے ،کارکنوں کو کسی عمارت کی چھت پر چڑھنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close