اسلام آباد پولیس کی گاڑی میں آگ لگ گئی ۔۔۔۔۔

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت کی پولیس کی گاڑی میں اچانک آگ لگ گئی، جس کے بعد اہلکاروں نے چھلانگ لگا کر جان بچائی۔ اس حوالے سے اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی ڈویژن کی گاڑی معمول کی ڈیوٹی پر جا رہی تھی کہ بلیو ایریا میں سے گزرتے ہوئے گاڑی میں اچانک آگ لگ گئی۔ پولیس حکام نے کہا کہ گاڑی میں موجود اہلکاروں نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کی گاڑی میں آگ لگنے کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close