ہم پرامن لوگ ہیں لیکن ۔۔۔۔ پی ٹی آئی سینئر لیڈر نے دہمکی دے دی

لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی کے رہنما ہمایوں اختر خان کا کہنا ہے کہ میرا نہیں خیال حکومت سختی کرنے کی بیوقوفی کرے گی، ہم پرامن لوگ ہیں مگر سختی کا جواب بھی دینا آتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اختر خان نے کہا کہ ملک کے حالات ہم سب کے سامنے ہیں، مسائل کا جمہوری حل فوری انتخابات کروانے میں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہمایوں اختر خان نے کہا کہ الیکشن میں جو بھی حکومت بنانے کا حقدار ہو وہ حکومت بنائے۔

سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کا مقصد ملک میں استحکام لانا ہے، لانگ مارچ کے تمام قافلے پرامن ہوں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close