آرمی چیف کی تعیناتی ہو گئی، عمران خان کا لانگ مارچ کرنے کا مقصد کیا ہے؟ فیاض الحسن چوہان نے بتا دیا

راولپنڈی(آئی این پی) پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ میں عمران خان چارٹر آف ڈیمانڈ رکھیں گے۔راولپنڈی میں حقیقی آزادی مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ لاکھوں افراد کی موجودگی میں عمران خان اپنا چارٹرآف ڈیمانڈ رکھیں گیانہوں نے کہا کہ فوری اور فری الیکشن عمران خان کی پہلی ڈیمانڈ ہے، الیکشن جب بھی ہوں عمران خان دو تہائی اکثریت کے ساتھ واپس آئیں گے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی (آج) ہفتہ کو راولپنڈی میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی جس کے لیے عمران خان کل دوپہر ایک سے 2 بجے کے درمیان زمان پارک سے روانہ ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close