چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی نے ایف آئی آر کٹوانے کیلئے کیا کیا؟ عمران خان کا پہلی بار انکشاف

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی نے ایف آئی آر کٹوانے میں پورا زور لگایا ، لیکن پولیس والا کہتاکہ میں ایف آئی آر پر سائن نہیں کرسکتا۔

 

 

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ملک کو تباہی سے بچانے کیلئے الیکشن کے سوا کوئی راستہ نہیں، زیادہ سے زیادہ الیکشن اکتوبر میں چلے جائیں گے لیکن ہم نے تو ان پر پریشر رکھنا ہے،چوروں کو لایا گیا ان کو این آراو دلوایا گیا، اور ہمارے اوپر بٹھادیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ جو مرضی کرلیں الیکشن تو ہوں گے، یہ ڈر رہے کہ الیکشن جب بھی ہوں گے یہ ہار جائیں گے، مجھے یقین ہے میری قوم میں شعور آگیا ہے، جب لوگوں پر شعورآجاتا ہے تو اداروں پر پریشر ڈالتے ہیں۔یہ 11کا ٹولہ مل کر بھی ہم سے آدھے لوگ باہر نہیں نکال سکتا۔یہ چور عوام سے ڈرتے ہیں ان کیلئے کوئی نہیں نکلتا۔عمران خان نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی نے ایف آئی آر کٹوانے میں پورا زور لگایا، لیکن پولیس والا کہتاکہ میں ایف آئی آر پر سائن نہیں کرسکتا،مجھے پتا ہے کہ مجھ پر کس نے قاتلانہ حملہ کرایا ہے، اگر میری ایف آئی آر نہیں کٹ سکتی تو عام آد می کا کیا ہوتا ہوگا؟ موت کو بہت قریب سے دیکھا ہے، جب تک زندہ ہوں ان کا مقابلہ کرتا رہوں گا، میں نے مرنے کے خوف پر قابو پالیا ہے، 26سال پہلے سیاست میں آیا تب سے جان کو خطرہ ہے، سیلاب زدہ علاقے میں ہیلی کاپٹر نے ہنگامی لینڈمگ کی تھی پائلٹ کو سمجھ نہیں آرہا تھا جہاز نیچے جارہا تھا۔

 

 

 

ہنگامی لینڈنگ کی انکوائری ہورہی ہے، پائلٹوں کا کہنا تھا کہ ایندھن کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں میری فوج سے لڑائی ہو، ملک بھی میرا ہے اور فوج بھی میری ہے، میں چاہتا ہوں ادارے مضبوط ہوں ادارے مضبوط ہوں گے تو ملک مضبوط ہوگا، میں اپنی قوم کیلئے راولپنڈی جارہا ہوں میری قوم میرے ساتھ ہے، کل کا مجمع تاریخ کا سب سے بڑا مجمع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عوام ان سے پوچھیں کہ 7ماہ میں ایسا کیا ہوا کہ حالات اس طرح کے ہوگئے؟ انہوں نے حکومت میں آکر باری باری اپنے مقدمات ختم کرائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں