عمران خان حقیقی آزادی مارچ کیلئے تیار ہیں یا نہیں؟ ڈاکٹرز نے بتا دیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ٹانگ سے پلستر اتار دیا گیا جس کے بعد عمران خان حقیقی آزادی مارچ کی قیادت کے لیے تیار ہو گئے ہیں۔ڈاکٹرز نے عمران خان کی ٹانگ سے پلستر مکمل طور پر اتارے جانے کے بعد عمران خان کے پاؤں پر لگانے کے لیے کور منگوا لیا تاہم انہیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔

 

 

 

زمان پارک میں عمران خان کا معائنہ کرنے والی طبی ٹیم کے مطابق اب عمران خان کی طبعیت پہلے سے بہتر ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق ٹانگ پر بریسز لگنے کے بعد عمران خان کو چلنے میں آسانی رہے گی جب کہ ڈاکٹرز نے انہیں ٹانگ پر وزن ڈالنے سے خصوصا روکا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی ٹیم حقیقی آزاد مارچ کے دوران عمران خان کے ہمراہ ہیلی کاپٹر میں بھی موجود ہو گی۔گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے لانگ مارچ راولپنڈی پہنچنے سے قبل عوام کے نام خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ۔اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ چاہتا ہوں تمام پاکستانی 26 نومبر بروز ہفتہ راولپنڈی میں حقیقی آزادی مارچ کا حصہ بنیں، جس قوم میں انصاف ہوتا ہے اسے ہی حقیقی آزادی ملتی ہے، انصاف ہوتا ہے تو حقوق ملتے ہیں اور قوم آزاد اور خوشحال ہو جاتی ہے۔مارچ میں شریک ہو کر قوم یہ پیغام دے کہ حقیقی آزادی کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، میں زخمی حالت میں صرف اپنی قوم کی خاطر نکل رہا ہوں، قوم ہفتے کو میرے لئے راولپنڈی پہنچے۔

 

 

 

اس سے قبل گزشتہ روز اپنے پیغام میں عمران خان کی جانب سے اپنے لانگ مارچ سے متعلق کہا گیا تھا کہ 12 جماعتوں کا فوج کو کنٹرول کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا، انتخابات کے جلد یا بدیر ہونے سے تحریک انصاف کو کوئی نقصان نہیں ہو گا، 26 نومبر کو پاکستان میں سیاسی کلائمیکس ہو گا۔ رجیم چینچ پر پوری ملک کا معاشی نقصان ہوا، عوام کا سیاسی نظام سے اعتبار اٹھتا جا رہا ہے، ہمیں ملک میں قانون کی حکمرانی لانا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close