آرمی چیف کی تعیناتی کے بعد نواز شریف کی واپسی؟ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے واضح کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کی واپسی کا آرمی چیف کی تعیناتی سے کوئی تعلق نہیں ہے، نوازشریف کیلئے حفاظتی ضمانت لینا اب کوئی مشکل نہیں، نوازشریف کی واپسی کا تعلق مریم نواز کی اپیل سے ہے۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے نزدیک بہتر کارکردگی کیلئے نوازشریف کا ہونا ضروری ہے۔نوازشریف کی واپسی کا آرمی چیف کی تعیناتی سے کوئی تعلق نہیں ہے، نوازشریف کی واپسی کا تعلق مریم نواز کی اپیل سے ہے، جن 6 نکات پر مریم نواز کو بری کیا گیا، ان میں 5 کا تعلق نوازشریف سے ہے۔

 

 

 

عمران خان صاحب! راولپنڈی سے الیکشن کی تاریخ نہیں ملے گی،اسٹیبلشمنٹ آپ کو الیکشن کی تاریخ لیکر نہیں دے سکتی۔الیکشن کی تاریخ لینی ہے تو سیاستدان بنیں،عمران خان اپنی ضد چھوڑیں اور سیاستدانوں میں واپس آئیں اور مذاکرات کریں۔پی ڈی ایم اور مولانا فضل الرحمٰن سے ملیں،نواز شریف اور شہباز شریف سے ملاقات کرنا چاہیں تو وہ انکار نہیں کریں گے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میں بھی عمران خان کی مدد کیلئے تیار ہوں،میں آپکو سیاسی مخالف سمجھتا ہوں لیکن دشمن نہیں،عمران خان پارلیمنٹ میں واپس آئیں اور سیاست کا حصہ بنیں۔ سیاستدانوں میں بیٹھتے ہیں،فیصلوں میں تبدیلی ہوتی ہے۔ساتھ بیٹھیں تاکہ ملک آگے بڑھے، مہنگائی اور معاشی تباہی بھی آپ کے ذمہ ہے۔ کسی نے تاریخ لینی ہوتی تو لے چکے ہوتے۔ اجتماع سے کوئی بھی دہشت گرد فائدہ اٹھا سکتا ہے،ہم نے حکومت کی طرف ایڈوائزری جاری کی ہے کہ کسی بھی شخص کو جلسہ گاہ میں بغیر تلاشی داخل نہ ہونے دیا جائے اور جلسے کے اسٹیج کو بلٹ پروف رکھا جائے۔اسٹیج کی انٹری کو محدود کرکے اس پر نظر رکھی جائے۔جلسے کے اطراف سخت حفاظتی انتطامات ہونے چاہیے۔

 

 

 

 

انہوں نے کہا کہ یہ فتنہ فساد مارچ ہے،یہ ترقی نہیں بلکہ پاکستان کی تباہی کا مارچ ہے،یہ ملکی معیشت کو تباہ کرنے کا مارچ ہے۔ اس مارچ کو نفرتیں بڑھانے کیلئے استعمال کیا جائے گا اور یہ ملک میں سیاسی عدم استحکام کا مارچ ہے۔ملکی ترقی کا راز آئین و قانون کی حکمرانی ہے، پاک فوج کی طرف سے اپنے آئینی کردار ادا کرنے کا عزم قوم کے بہترین مفاد میں ہے۔ایک سیاسی رہنما نے طعنے سے لیکر غیر شائستہ زبان تک استعمال کی، مسلح جد وجہد کیلئے حلف لئے گئے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اہم تعیناتی کے آئینی عمل کو تماشا بنانے کیلئے لانگ مارچ کا ڈھونگ رچایا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں