اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء فواد چودھری نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی قیادت نے رابطہ کیا تھا ہم نے کہا پہلے الیکشن تاریخ کا اعلان کریں،لگتا ہے رانا ثناء اللہ اپنی قیادت سے رابطے میں نہیں، سیاسی جماعتیں اور ادارے عوام کا فیصلہ قبول کریں، نئے انتخابات سے ہی ملک میں سیاسی استحکام آئے گا۔
انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتیں اور ادارے عوام کا فیصلہ قبول کریں، عمران خان کی صحت بہتر ہے وہ عوام کیلئے حقوق کیلئے باہر نکلے ہیں، گیلپ سروے کے مطابق 63 فیصد پاکستانی فوری الیکشن چاہتے ہیں، اشرافیہ ضد چھوڑے اور الیکشن کرائے جائیں، نئے انتخابات سے ہی ملک میں سیاسی استحکام آئے گا، لگتا ہے کہ رانا ثناء اللہ اپنی قیادت کے ساتھ رابطے میں نہیں ہیں۔رانا ثناء اللہ کی قیادت نے رابطہ کیا تھا ہم نے کہا پہلے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں پھر بات ہوگی۔وہ الیکشن کرانے کیلئے تیار ہی نہیں تو بات کس لیے کی جائے؟ الیکشن میں ان کا تیاپانچہ کریں گے،مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن بنیادی شرط الیکشن کی تاریخ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کے پاس اور کوئی کام ہی نہیں روزانہ طیارہ بھر کر باہر نکل جاتے ہیں، غیرسنجیدہ طبقہ ملک پر مسلط ہے ان لوگوں کو ملک کی کوئی فکر ہی نہیں ہے۔یہ لوگ اپنے پیسوں سے سیاحت کرتے تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں تھا، یہ لوگ روزانہ عوام کے پیسوں سے جہاز بھر کر گھوم رہے ہوتے ہیں۔رانا ثناء اللہ روزانہ خبریں سنا رہے ہوتے ہیں کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، ہم نے رانا ثناء اللہ کو ہی خبریں سنانے کیلئے بٹھانا ہوتا تو ریڈیو ہی سن لیتے۔ عمران خان کی صحت بہتر ہے پلستر اتار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل راولپنڈی کیلئے روانہ ہوں گے اجازت کے مراحل مکمل ہوگئے ہیں۔
اس وقت تمام قافلے راولپنڈی کی طرف ہیں وہاں لاکھوں لوگ جمع ہوں گے، کل راولپنڈی میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف جو مرضی کرلیں انہیں فیس سیونگ نہیں مل سکتی، خواجہ آصف لاہور لکشمی چوک میں کھانا کھر کر دکھائے کتنے انڈے پڑتے ہیں۔مریم اورنگزیب اور شیری رحمان وہ کام کریں جو انہیں آتا ہے، شیری رحمان خود کونسلر کا الیکشن بھی نہیں لڑ سکتیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں