فیصل واوڈا کس سیاسی جماعت میں شامل ہونے جارہے ہیں؟ خود ہی بتا دیا

اسلام آباد(پی این آئی) تحریک انصاف کے منحرف رہنما فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ کے باہر ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں پی ٹی آئی میں نہیں ہوں۔ تاحیات نااہلی کے خلاف اپیل پر سماعت کے موقع پر فیصل واوڈا عدالت عظمیٰ پہنچے، جہاں صحافی نے ان سے سوال کیا کہ سپریم کورٹ نے آپ کو 2 آپشنز دیے ہیں، کیا آپ اپنی غلطی تسلیم کریں گے؟۔

 

 

 

فیصل واوڈا نے جواب دیا کہ عدالت جو حکم کرے گی، میں وہی کروں گا۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ اب بھی پاکستان تحریک انصاف میں ہیں؟ جس پر فیصل واوڈا نے جواب دیا کہ نہیں، میں پی ٹی آئی میں نہیں ہوں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان آئیں گے، جلسہ کریں گے اور وہاں سے سیاست شروع ہوگی۔ عمران خان کے بارے میں نہ پہلے بات کی، نہ اب تسلیم کروں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں