چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کا قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

راولپنڈی (پی این آئی)چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس  نے قبل از وقت ہی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔نجی ٹی وی چینل نے لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کےخاندنی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے ۔

 

 

 

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس پاک فوج میں تھری سٹار رینکنگ جنرل ہیں، جو پاکستانی فوج کے 35ویں چیف آف جنرل سٹاف کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، انہیں چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی جگہ 8 ستمبر 2021 کو چیف آف جنرل سٹاف کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close