وفاقی وزیر خواجہ آصف نے نواز شریف کی واپسی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی ) ن لیگ کے سینئر رہنما و وزیر دفاع خواجہ آصف نے نواز شریف کی واپسی سے متعلق بڑا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف 2022کے ختم ہونے سے پہلے ہی پاکستان واپس آجائیں گے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق اس بات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی میں کیا ۔ انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران شہریوں کے حقوق پامال ہو ئے تو ان کی حفاظت کریں ، احتجاج ہر کسی کا آئینی و قانونی حق لیکن آئین اور قانون کی حدوں سے تجاوز نہ کیا جائے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close