عمران خان کی تمام جدوجہد کا مقصد کیا تھا؟ احسن اقبال نے حقیقت بتا دی

کوئٹہ(آئی این پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کی تمام جدوجہد کا مقصد آرمی چیف کی تقرری پر حاوی اور اثر انداز ہونا تھا لیکن وہ ناکام رہے۔کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئین کے مطابق وزیر اعظم کا اختیار ہے، میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر دو سینیئر اور بہترین آرمی افسران لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد کو عہدے سونپے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی مکمل طور پر آئین اور قانون کے مطابق کی گئی ہے، پاکستان کے سلامتی اداروں اور دفاع کے حوالے سے ہمیں کوئی بھی تنازع نہیں کھڑا کرنا چاہیے، ہم ملک کے دفاع کے لئے ایک سیکنڈ کی غیر یقینی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان جلد انتخابات کے خواہاں ہیں، وہ خود بھی جانتے ہیں کہ ٹیکنیکل طور پر ایسا ممکن نہیں، سندھ اور بلوچستان میں سیلاب کے بعد بحالی میں 6 ماہ کا وقت درکار ہے، بحالی کے عمل اور مردم شماری کے عمل کے بعد ہی انتخابات ہو سکتے ییں، توشہ خانہ اور وزیر آباد واقعے میں انہوں نے سیاسی طور پر قومی اداروں کو ملوث کرنے کی کوشش کی اسے عوام نے رد کیا جس کا واضح ثبوت لانگ مارچ میں عوام کی شرکت کم ہوتے جانا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close