اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے نئے آرمی چیف کے نام پہلا پیغام کیا دیا؟

اسلام آباد(آئی این پی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے جنرل عاصم منیرکو آرمی چیف بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید کرتا ہوں کہ وہ بہترین صلاحیتوں کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستان کی بہتری کے لئے بہترین کام کریں گے۔

جمعرات کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا ، اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض نے کہا کہ آج پاکستان میں جنرل عاصم منیر صاحب کو نیا آرمی چیف مقرر کیا گیا ہے میں ان کو اپوزیشن کی طرف سے مبارکباد دیتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ بہترین صلاحیتوں کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستان کی بہتری کے لئے بہترین کام کریں گے ، راجہ ریاض نے کہا کہ میں صدر پاکستان سے یہ مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ کچھ شرارتی لوگوں کے کہنے پر سمری کو روکنے کی کوشش کررہے ہیں، اس موقع پر کچھ ارکان اسمبلی نے راجہ ریاض کو بتایا کہ سمری پر دستخط ہو گئے ہیں ، جس کے بعد راجہ ریاض نے کہا کہ اگر سمری پر دستخط ہو گئے ہیں تو میں صدر صاحب کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ایک اچھا قدم اٹھایا ہے کیونکہ عمران خان کی پوری کوشش تھی کہ وہ سمری روکی جائے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں