پنجاب میں تبدیلی لانے کا فیصلہ، آصف زرداری پھر سرگرم ہو گئے

اسلام آباد (پی این آئی) سابق صدر آصف زرداری نے اب لاہور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ کرلیا ، حکمران اتحاد پنجاب میں تبدیلی کیلئے سرگرم ہوگیا ہے، تبدیلی کا مشن آصف زرداری کو سونپ دیا گیا۔ ذرائع جیو نیوز کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے اب لاہور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ کرلیا ہے، آصف زرداری اب مشن لاہور پر کام شروع کریں گے۔

بتایا گیا ہے کہ حکمران اتحاد پنجاب میں تبدیلی کیلئے سرگرم ہوگیا ہے،جس کیلئے حکمران اتحاد نے آصف زرداری کو مشن لاہور کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔ آصف زرداری آئندہ چند روز میں مشن لاہور کیلئے روانہ ہوں گے اور کچھ روز لاہور میں ہی قیام کریں گے۔ یاد رہے پاک فوج میں اہم تعیناتیوں سے متعلق بھی سابق آصف زرداری نے اتفاق رائے پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا، جس پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی اعتراف کیا کہ آصف زرداری نے معاملے پر اچھی تجویز دی ہے۔آصف زرداری کی رائے توجیح میں پہلے نمبر ہر ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی سے ہیجانی کیفیت کا خاتمہ ضرور ہوگا کیونکہ کچھ وجوہات کی وجہ سے گزشتہ چند ماہ سے اس پر باتیں چل رہی ہیں اور میڈیا نے بھی اس معاملے کو بہت اچھالا ہے جو کہ نہیں ہونا چاہیے تھا کیونکہ اس عہدے کا وقار ہے۔ انہوںنے کہاکہ ابھی تک کچھ کام ہیں مگر وزیر اعظم کی روانگی پرسوں ترکیہ روانگی سے قبل ہی یہ عمل مکمل ہوجائے گا۔

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے اتحادیوں کو اعتماد میں لیا جائے گا جبکہ کابینہ میں بھی اس پر بات چیت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کیلئے وزیراعظم نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مشاورت کی ہے۔آصف زرداری نے بھی تعیناتی میں مکمل تعاون کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن مئی میں نہیں مقررہ وقت پر ہوں گے، اگست میں اسمبلی کی مدت پوری ہوگی اور 90 روز میں الیکشن ہوں گے، میری خواہش ہے کہ نوازشریف 31 دسمبر سے پہلے وطن واپس آجائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں