آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اچانک کہاں پہنچ گئے اور کس طاقتور شخصیت سے ملاقات ہوئی؟ تصاویر دیکھ کر ہر کوئی حیران

اسلام آباد (پی این آئی) صدر مملکت عارف علوی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان انتہائی خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔دونوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں شرکت کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی کرکٹرز سے بات کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔

 

 

 

 

 

عشائیے میں آرمی چیف نے قومی کرکٹ کپتان بابر اعظم اور شاہین آفریدی سے گفتگو کی، جنرل قمر باجوہ نے شاہین آفریدی سے ان کی انجری سے متعلق دریافت کیا۔جنرل باجوہ نے کہا کہ قومی کرکٹرز بہت اچھا کھیلتے ہیں، کھلاڑی اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے محنت کریں، کرکٹ کے ساتھ ساتھ مجھے ہاکی اور فٹبال کا کھیل پسند ہے، کھیلوں کی بہتری کیلئے اپنی سپورٹ جاری رکھوں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close