لانگ مارچ اور دھرنا، عمران خان کی ساری منصوبہ بندی پر پانی پھیر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی ریلی کو مشروط اجازت دے دی، لیکن پریڈ گراؤنڈ میں ہیلی کاپٹرلینڈ کرنے کی اجازت نہیں دی۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پریڈ گراؤنڈ انتہائی حساس مقام ہے، پریڈ گراؤنڈ میں ہیلی پیڈ موجود ہی نہیں، 36 شرائط وضوابط کے ساتھ مخصوص روٹ سے ریلیوں کو راولپنڈی پہنچنے کی اجازت ہوگی۔

 

 

 

نوٹیفکیشن کے مطابق پارٹی چیئرمین کی دستخط شدہ شرائط پر مبنی حلف نامہ کل تک ڈی سی آفس میں جمع کروایا جائے، حلف نامہ جمع نہ کروانے کی صورت میں اجازت نامہ منسوخ تصور کیا جائے گا۔اسلام آباد انتظامیہ نے مختلف صوبوں سے آنے والوں کے لیے روٹ پلان جاری کردیا، جس کے مطابق مظاہرین طے شدہ روٹس پر ہی نقل و حرکت کر سکیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close