عمران خان سے مشاورت، صدر مملکت کیا اقدام اٹھانے والے ہیں؟ فواد چوہدری نے آگاہ کر دیا

لاہور (پی این آئی) سیئنر رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری کا صدر مملکت اور عمران خان کی ملاقات کے بعد کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے مشاورت ہوئی ہے ، شام ساڑھے 6 اور 7بجے کے درمیان ایوان صدر آفیشل سٹیٹ منٹ جاری کرے گا۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور عمران خان کی ملاقات ختم ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ملاقات میں آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے سیاسی ،آئینی و قانونی پہلوں کا احاطہ کیا گیا ہے، جو بھی ہو گا آئین کے مطابق ہو گا، سابق وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ صدر مملکت عارف علوی اسلام آباد کیلئے واپس روانہ ہو گئے ہیں اور انشاللہ ساڑھے 6اور 7بجے کے درمیان ایوان صدر سے آفیشل سٹیٹ منٹ جاری کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close